22 جولائی 2014 - 12:51
ایران کسی بھی سیکورٹی چلینج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار

موصوف ایرانی کمانڈر نے داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کو مغربی سامراجی طاقتوں کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دہشتگردوں کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو پیدا کرنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی زمینی فوج کے بریگیڈر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی سیکورٹی چلینج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے کیونکہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو دشمنوں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
منگل کے روز اپنے ایک بیان میں ایرانی فوجی کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قوت و صلاحیتوں کو دشمنوں سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے اور خطے کا کوئی بھی ملک ہماری دفاعی صلاحیتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
مغربی سامراجی طاقتیں خاص کر امریکہ کی مغربی ایشیا میں خود مختار اور آزاد حکومتوں کے قیام کے خلاف ناپاک منصوبوں پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان، پاکستان، عراق اور شام میں جاری تنازعات کی بنیادی وجہ امریکی حکمت عملی ہے۔
موصوف ایرانی کمانڈر نے داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کو مغربی سامراجی طاقتوں کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دہشتگردوں کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو پیدا کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲